7 ستمبر 2014 - 18:39
غزہ میں عالمی محافظ امن فوج کی تعییناتی کو قبول نہیں کیا جائے گا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی قیمت پر غزہ میں عالمی محافظ امن فوج کی تعییناتی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس نیوز نے تحریک حماس کے اعلی رکن اسماعیل رضوان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی امن فوج کی تعییناتی محاصرہ شدہ اس علاقے پر قبضے کے مترادف ہے۔ تحریک حماس کے اس اعلی رکن نے مزید کہا کہ عالمی برادری، فلسطینی مزاحمت کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی فکر کے بجائے، غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے خاتمے کے لئے کوشش کر ے۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ مزاحمت کا ہتھیار مقدس ہے، کیونکہ اس نے ملت فلسطین کے دفاع کے لئے صہیونی دشمن کے سامنے ہتھیار اٹھارکھے ہیں اور مزاحمت، دشمن کو ہر گز یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ غزہ میں اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے۔ تحریک حماس کے اعلی رکن نے کہا کہ صہیونی حکومت قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی کے سمجھوتے کی پابندی نہیں کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲